ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / تشدد قابل قبول نہیں ہے:نائیڈوکا کشمیرمیں حکومت کی مخالفت میں عوامی مظاہروں پر ردعمل 

تشدد قابل قبول نہیں ہے:نائیڈوکا کشمیرمیں حکومت کی مخالفت میں عوامی مظاہروں پر ردعمل 

Sun, 10 Jul 2016 20:29:41  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 10؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )کشمیر میں نوجوان برہان وانی کو مار ے جانے کے بعد کئے جا رہے مظاہرے کی پورے علاقے کی طرف سے حمایت کئے جانے پر سوال کرتے ہوئے مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ حکومت دہشت گردی اور تشدد کو برداشت نہیں کرے گی۔نائیڈو نے کہا کہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور اس پر کوئی بحث اور بات چیت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم واقعی حیرت میں ہے کہ کچھ لوگ مظاہرین کی حمایت کر رہے ہیں جن کو دہشت گردوں سے ہمدردی ہے،وہ حزب المجاہدین کا ایک کمانڈر ہے، کس طرح کوئی ہندوستانی ایسے لوگوں سے ہمدردی رکھ سکتا ہے؟۔مرکزی وزیر نے کہا کہ کشمیر میں بحران فوری طور پرنہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر مسئلہ بہت طویل وقت سے ہے،ہمیں اس کا طویل مدتی حل تلاش کرنا ہے اور دہشت گردی اور تشدد کسی بھی شکل میں اور کوئی بھی کرے قابل قبول نہیں ہے۔نائیڈو نے کہا کہ جہاں تک حکومت کا تعلق ہے، ہم بہت واضح ہیں کہ حکومت ایسی کوئی بھی سرگرمی کو برداشت نہیں کرے گی لیکن آپ کے پاس اتنے پرانے مسئلے کا ایک رات میں یا تیار حل نہیں ہو سکتا ہے،حکومت اس سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور جمہوری طریقے ہی اختیار کرے۔


Share: